قوم نے فوج سے ملکر دشمن کو شکست دی:لیاقت بلو چ

قوم نے فوج سے ملکر دشمن کو شکست دی:لیاقت بلو چ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خانپور میں عید ملن پارٹی کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 حالیہ بھارتی حملہ کے مقابلہ میں ساری قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملادیااور اب حکومت پر لازم ہے کہ وہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو اعتمادمیں لیکر اس ازلی دشمن کے خلاف مستقل طور پر بنیان مرصوص بننے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔انہوں نے اس امر پر کڑی نکتہ چینی کی کہ جس دن امریکہ نے سلامتی کونس کے 14ارکان کی فلسطین اسرائیل مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا اسی روز جماعت اسلامی کے سوا تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آ باد کے امریکی سفارت خانہ میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کشمیر، فلسطین میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔تقریب کی صدارت ملک شوکت علی پھلروان نے کی جبکہ رانا دستگیر، ڈاکٹر محمد یاسین ، پروفیسر ایوب طاہر، امان اﷲچٹھہ اور حنیف گوندل نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں