پانی ضائع کرنے پر 10 سروس سٹیشن سیل و جرمانے

پانی ضائع کرنے پر 10 سروس  سٹیشن سیل و جرمانے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )پانی ضائع کرنے پر 10 سروس سٹیشن سیل اور 150 مقامات سے ریڑھیاں پھٹے ضبط کر لئے گئے ۔

 چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی ضرورت سے زائد پانی استعمال ، سڑک پر جمع ہونے پرایکشن لیتے ہوئے عملہ نے شاہین آباد ،نبی پورہ،کنگی والہ،مکی روڈ سمیت دیگر مقامات پر 10سروس سٹیشن سیل10ہزار جرمانہ عائد کرکے مالکان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ۔ جی ٹی روڈ پر150کے قریب ہتھ ریڑھی ،عارضی پھٹے سمیت دیگر سامان کا موقع پر کر دیا گیا، 100کے قریب افراد کو تجاوزات ہٹانے کی وارننگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں