صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا صدیق سے محمد حسنین جوئیہ کی ملاقات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یورپ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد حسنین جوئیہ نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا صدیق سے ملاقات کی ،کاروباری تعاون، ملکی معیشت کی بہتری اور پاکستانی مصنوعات کی یورپین منڈیوں میں فروخت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کاروباری شخصیت میاں صبیح الرحمن بھی موجود تھے ۔محمد حسنین جوئیہ نے کہا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں۔ یورپین مارکیٹ میں پاکستانی اشیا خصوصاً زرعی اجناس کی مانگ میں اضافہ ممکن ہے بشرطیکہ برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے اور مارکیٹ ریسرچ کو فروغ دیا جائے ۔ میاں صبیح الرحمن نے یورپین مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی مختلف اقسام، مانگ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ چیلنجز پر بریفنگ دی۔ صدر چیمبر آف کامرس نے محمد حسنین جوئیہ کی خدمات کو سراہا اور شیلڈ پیش کی ۔