کباڑیے کی دکان پربیٹھے تین نوجوانوں پر چھریوں سے حملہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) کباڑیے کی دکان پربیٹھے تین نوجوانوں پر 9ملزمان کا تشدد ،چھریوں کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا۔۔۔
ڈسکہ کا الیاس مسیح ہمراہ ناظر’بادل ’الیاس مسیح ’مستی مسیح ’ایمانوائیل اور لارز مسیح گھرکے سامنے کباڑخانہ کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ملزمان ساگر مسیح ’دانش مسیح ’راہل ’رامس ’شاہد مسیح اور چا رنامعلوم آگئے اور آتے ہی چھریوں کے وار کرکے سور ج مسیح ’بادل مسیح اور ناظر مسیح کوشدیدزخمی کردیا، زخمی نوجوانوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔