ڈسکہ:5وارداتوں میں شہری نقدی واشیاسے محروم

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)پانچ مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز ودیگر اشیا سے محروم ۔نجی ہاؤسنگ سکیم میں محمدعثمان کے گھر سے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور طلائی زیورات ایک عدد مالاسیٹ، دوعدد کانٹے۔۔۔
ایک انگوٹھی نقدی ایک لاکھ 70ہزار روپے ، 200امریکن ڈالر چوری کر کے لے گئے ، شاہ زیب الحسن ہمشیرہ اور بچوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ بھونانوالی پرانہ پل کے قریب دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زو ر پر طلائی انگوٹھی اور نقدی 30ہزار روپے چھین کر لے گئے ،سجاد صفدر فاتحہ خوانی کیلئے بھکھی سندھواں جارہاتھا کہ پہاڑی پور کے قریب تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 24ہزار 500روپے اور موبائل فون چھین لیا، بدھا گورائیہ کے قریب تین نامعلوم ملزمان نے محمدنعیم سے اسلحہ کے زور پر نقدی 9ہزارروپے چھین لئے ، واہلہ کے قریب ڈلیوری بوائے محمد آصف سے تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 8ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔