حافظ آباد:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر

حافظ آباد(نامہ نگار) گرمی کی شدت کے ساتھ شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔۔۔
جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز جل جانے سے وہاں پر بجلی کی مسلسل سپلائی معطل چلی آنے لگی۔ شہری گیپکو کے ناقص ترین انتظامات اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑے ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے شدید کے ساتھ شہر بھر میں گیپکو کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے نہ انکے پاس فالتوٹرانسفارمرز ہیں اور نہ ہی مطلوبہ عملہ ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو سولی پر لٹکا کر انکا امتحان لیا جارہاہے ۔