ڈسکہ:صفائی عملہ غائب،گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر

ڈسکہ:صفائی عملہ غائب،گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے گلی محلوں میں آنا چھوڑدیا ،گلی محلوں میں لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اورنالیوں کا کھڑا گندا پانی ڈسکہ شہر کی گلی محلوں کی پہچان بن گیا۔۔۔

جس دن سے تحصیل ڈسکہ میں صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو دیاگیا ہے اس دن سے ڈسکہ شہرمیں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ہے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کئی کئی ہفتے گلی محلوں میں نہیں آتے جس کی وجہ سے ہرگلی محلہ میں کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیر اور نالیوں کاپانی کھڑا رہتا ہے ،گرمی کی وجہ سے گلی محلوں میں لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن آنا شروع ہوگیا ہے جس کی بدبو سے شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے ، شہری کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی بدبو کی وجہ سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، شہریوں نے بتایاکہ متعلقہ حکام کو اس بارے آگاہ کرچکے ہیں مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے بات نکال دیتے ہیں، ڈسکہ شہر کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کرنا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بس کی بات نہیں ،یہ شہریوں کو صرف بیوقوف بناسکتے ہیں گلی محلوں کی صفائی ستھرائی نہیں کراسکتے ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں