عالم چوک :گندہ پانی سڑک پرپھینکنے پر سروس سٹیشن سیل

عالم چوک (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر کا علیٰ الصبح پنڈی بائی پاس کا دورہ ،صفائی مہم کا جائزہ لیا، گندہ پانی سڑک پر پھینکنے پر سروس سٹیشن سیل کر دیا۔۔۔
بغیر حفاظتی اقدامات اور این او سی چلنے والے غیر قانونی ایل پی جی فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے صبح سویرے پنڈی بائی پاس کا وزٹ کیا اور صفائی کے امور کا جائز ہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سروس سٹیشن کا پانی سڑک پر پھینکنے پر سروس سٹیشن کو سیل کر دیا ،اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو وارننگ دی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر نے چند دا قلعہ میں بغیر حفاظتی اقدامات اور این او سی کے خلاف غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی اور کہا کہ رہائشی علاقوں میں ایسی ایجنسیاں انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں ،انہیں ہر گز چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔