گیپکو بااثر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میں ناکام ، لائن لاسز کا بوجھ غریبوں پر

گیپکو بااثر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میں ناکام ، لائن لاسز کا بوجھ غریبوں پر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو بااثر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ،ایکسینز اور ایس ڈی اوز نے نقصان پورا کرنے کیلئے بوجھ دیگرصارفین پر ڈالنا شروع کردیا۔۔۔

موسم گرما میں بجلی چوری کی وارداتوں سے لائن لاسز بھی بڑھ چکے ہیں ،گیپکو ذرائع کے مطابق گیپکو افسران نے میٹروں کی تبدیلی اور فنی خرابی کے نام پر اوورریڈنگ کرنا شروع کردی اور بیشتر صارفین کے چند یونٹس بڑھا کرسلیب ریٹ بھی تبدیل کرنا شروع کردیئے ، گوجرانوالہ ریجن کی بعض تحصیلوں نوشہرہ ورکاں ،اڑتالی ورکاں ،واہنڈو ،کالی صوبہ ،ضلع حافظ آباد کے علاقوں پنڈی بھٹیاں ،سکھیکی ،ضلع گجرات کے متعدد علاقوں اور منڈی بہاؤالدین کے بیشتر علاقوں میں بااثر افراد کی جانب سے بجلی چوری کا سلسلہ جاری ہے ،ماہانہ لاکھوں یونٹس چوری کرنے والے ان بااثر بجلی چور وں کے خلاف گیپکو کی ٹاسک فورس بھی ناکام ہے جو ان خطرناک علاقوں میں جانے سے گریزاں ہیں، ماضی میں متعدد علاقوں میں بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر بااثر افراد کی جانب سے گیپکو کی ٹاسک فورس ٹیم کو یرغما ل بنانے اور تشدد کے واقعات بھی ہوچکے ہیں مگر گیپکو کے اعلیٰ حکام ان بااثر بجلی چوروں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں،جس کا نقصان غریب صارفین کو ہوتا ہے۔ تاہم گیپکو نے بجلی چوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے جوائنٹ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں