وزیرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، پانی کی شدید قلت

وزیرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، پانی کی شدید قلت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں پارہ 46 ڈگری کراس کر گیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔۔۔

بجلی کی بار بار آنکھ مچولی سے واٹر سپلائی کی بھی متاثر،پانی کے حصول کیلئے شہری بلبلا اٹھے ، ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے لاکھوں روپے کے الیکٹرانکس آ لات جل گئے۔ وزیرآباد شہر اور گردونواح حاجی پورہ،آرائیں کالونی،چیمہ کالونی سمیت دیگر علاقہ جات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ، بار بار بجلی کی آنکھ مچولی،کم وولٹیج نے شہریوں اور صارفین کو سخت اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ، قیمتی برقی آ لات جل کر ناکارہ ہو رہے ہیں اوپر سے بجلی بند ہو جانے کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہوا ہے جس سے شہریوں کو شدید گرمی میں پانی کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ جان لیوا موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں ، بجلی کی بندش کے باعث گھروں کے ساتھ ساتھ مسجدوں میں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔شہریوں نے حکام سے صورتحال میں بہتری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں