راہوالی:اغوا کے بعد 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

راہوالی (نامہ نگار )تھانہ کینٹ کے گاؤں تلونڈی کھجور والی میں 13سالہ لڑکی سے 5افراد کی اجتماعی زیادتی، پولیس نے لڑکی کے ماموں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
جبکہ ملزم فرار ہوگئے ۔ تلونڈی کھجور والی کی عذرا بی بی اور خاوند محمد بشیر کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھے ، شام 7بجے ان کی 13سالہ بیٹی (ش)دیگر بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ قریبی گاؤں باہو چک کا رہائشی حیدر علی رحمانی آیا اور (ش)کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر قریبی جوار کی فصل میں لے گیا ،حیدر علی نے 4نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو زیا دتی کا نشانہ بنایا ، اس دوران لڑکی کے والدین گھر آئے تو بیٹی کو نہ پاکر پریشان ہوئے اور تلاش کے دوران کھیتوں سے بچی کے رونے کی آواز اور چیخ و پکار سن کر قریب گئے تو حیدر زیادتی کررہا تھا اور 4نامعلوم ملزم برہنہ حالت میں قریب کھڑے تھے ،ملزم بچی کے والدین کو دیکھ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کرد ئیے ۔