چھاپے سے قبل پتنگ فروش کو اطلاع دینے پر 2پو لیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چھاپے سے قبل پتنگ فروش کو اطلاع دینے پر سی پی او گوجرانوالہ کے حکم پر چوکی جنڈیالہ باغ والا میں تعینات2پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ باغ والا چوکی پولیس نے ریکارڈ یافتہ پتنگ فروش عادل کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تو کانسٹیبل افضل اور لقمان نے ریڈ سے پہلے ملزم کو اطلاع کر کے فرار کرا دیا ، ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر عباس کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔