ڈاکو دن دہاڑے گھر سے 15 تولے زیورات ،4 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے گھر میں اکیلی خواتین کو یرغمال بنا کر 15 تولے طلائی زیورات 4 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
تھانہ سوہدرہ کے قصبہ ونجووالی کے گلی پرویز چیمہ کے رہائشی ریاض بٹ مرحوم کے گھر ڈاکو گھس آ ئے اور وار دات کے بعد فرار ہو گئے ۔ڈی ایس پی سرکل ملک فیاض موقع پر پہنچ گئے۔