کامونکے :گیپکو سب ڈویژن 2 میں کرپشن ،شہری سراپا احتجاج

کامونکے :گیپکو سب ڈویژن 2 میں کرپشن ،شہری سراپا احتجاج

کامونکے (تحصیل رپورٹر )گیپکو سب ڈویژن نمبر 2 کامونکے میں مبینہ کرپشن، رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

 ایس ڈی او عمیر ظہیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ رانا سلیم اختر نے مبینہ طور پر نئے گھریلو و کمرشل بجلی میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس پر دستخط کے نرخ 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر د ئیے ،اگر پول سے فاصلہ زیادہ ہو تو نارمل ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کیلئے بھاری رقم الگ سے لی جاتی ہے ۔ رشوت نہ دینے والوں کی فائلیں دبا لی جاتی ہیں اور مقررہ مدت گزرنے کے بعد انہیں نئی فائل بنا کر دوبارہ کارروائی کرانا پڑتی ہے ۔ دوسری جانب ایس ڈی او عمیر ظہیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ رانا سلیم اختر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایمانداری اور شفاف طریقے سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور محکمے کے قوانین کے مطابق ہر درخواست پر بروقت کارروائی کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں