شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں ڈیڑھ سال سے مقیم بچی کے ورثا مل گئے

شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں ڈیڑھ  سال سے مقیم بچی کے ورثا مل گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شیلٹر ہوم گوجرانوالہ میں مقیم بچی کے ورثا مل گئے۔

بچی نسیم ولد ولی محمد ڈیڑھ سال سے شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر تھی،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم شاہدہ وارث اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال بچی کے ورثا کی تلاش کیلئے کوشاں رہیں ، میڈیا میں بھی تشہیر کی گئی جس کے نتیجہ میں بچی کے ورثا لاہور سے گوجرانوالہ شیلٹر ہوم پہنچے جہاں بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں