مفتی ابوداؤد صادق رضوی کے عرس کی تقریبات کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)علمی و روحانی شخصیت مفتی ابوداؤد محمد صادق رضوی کے 10ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد صاحبزادہ پیر داؤد رضوی، صاحبزادہ رؤف رضوی نے علما و مشائخ کے ہمراہ مزار شریف کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ملک کے نامور علما نے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور شان ولایت کے عنوانات پر بیانات کئے اور مولانا پیر ابوداؤد محمد صادق رضوی کی دینی و ملی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی اور تمام خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔ آج بعد نماز ظہر خصوصی تربیتی نشست ہوگی اور بعد نماز عصر وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ تقریبات کا اختتام ہوگا۔