ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی اور بدمعاشی:شہری

ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی اور بدمعاشی:شہری

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) ایران پر اسرائیلی حملہ کھلم کھلا دہشتگردی اور بدمعاشی ہے۔۔۔

 کوئی ملک کسی دوسرے ملک کو ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتا یہ دوہرا معیار کیونکر کہ اسرائیل تو ایٹمی پاور بنے لیکن کوئی مسلم ملک اسرائیل اور امریکہ کو کیوں کھٹکتا ہے ۔ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں سروے میں گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ملک ذبیع اللہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی پاکستانی قوم مذمت کرتی ہے ۔ سہیل ریاض نے کہا کہ ہم ایرانی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈرز کی شہادتوں پر ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں مسلم لیگی رہنما شہباز چنڈور،افتخار احمد بٹ نے کہا کہ مسلم دنیا آنکھیں کھولے اور امہ کو اس پر ٹھوس موقف اپنانا ہو گا ۔ شکیل اعظم اور الیاس خان نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کر کے ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ رانا معظم علی ، نبیل اعجاز ، شیخ عمر آصف ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم امہ کے ذمہ داران خواب غفلت سے نکلیں اور سمجھ جائیں کہ ایک ایک کو تنہا کر کے مارا جا رہا ہے کل کو ہر اس ملک کی باری ہو گی جو اسرائیل اور امریکہ کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔ سابق صوبائی وزیر شاہنوا چیمہ اور احمد شاہنواز چیمہ نے صہیونی افواج کی جانب سے ایران پر حملہ دہشتگردی ہے ، تمام غیر مسلم طاقتیں اسلام دشمن عناصر اکٹھے ہوچکے ہیں، مسلم حکمران متحد ہوں ،اسرائیل مذمت سے نہیں مرمت سے درست ہو گا۔ پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے جامع مسجد توحیدیہ اہلحدیث میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں تمام ملت اسلامیہ یک جان ہو کر یہودو نصاریٰ کے آلہ کار اسرائیل کی مذموم حرکتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں