جلالپور جٹاں :غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )جلالپور جٹاں میں کئی دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔۔۔
کم وولٹیج اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ،بوسیدہ ٹرانسفارمرز اور خستہ حال تاروں کے باعث بجلی کی فراہمی میں تسلسل نہ رہنے سے گھر یلو و تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی لاکھوں روپے کی الیکٹرانک اشیا جلنے کی شکایات بھی ہیں ،مین بازار ،اسلام گڑھ،ایدھی فیڈرز کے علاقوں کے صارفین مسلسل بجلی کی بندش و لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شکایات عملہ اور سٹی ایس ڈی او فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے ، حکام نوٹس لیں ۔