چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کے ورثا کی ہنگامہ آرائی
ٍگوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مریض بچوں کے ورثاکی ہنگامہ آرائی،ایم ایس کا سخت نوٹس ۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
دو بچوں نے غلطی سے گولیاں کھا لی تھیں جنہیں چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچوں کا معدہ واش کر کے انہیں بچا لیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کے ورثا زبردستی وارڈ میں گھسنے کی کوشس کرتے رہے جس دوران انہوں نے ڈاکٹر وں اور عملے سے بدتمیزی کی۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے ،ایم ایس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کسی کو ایسی حرکت کی اجازت نہیں دینگے ۔