انچارج وفاقی محتسب 25 جون کو منڈی بہائوالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے
ملکوال(سٹی رپورٹر)ضلع کونسل ہال منڈی بہا ئوالدین میں انچارج وفاقی محتسب مختلف وفاقی محکموں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات سننے کیلئے 25 جون صبح 10 بجے کھلی کچہری لگائیں گے۔۔۔
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس خواجہ سیف الرحمن کیمطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر منڈی بہا ئوالدین میں یہ کھلی کچہری منعقد کی جائے گی جس میں شہری گیپکو ، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، پاکستان ریلوے ، پاکستان پوسٹ آفس، نیشنل بنک آف پاکستان، پوسٹل لائف انشورنس، اسٹیٹ لائف انشورنس، ائیر پورٹ، کسٹمز، ایف آئی اے پولیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے شکایات پر اپنی معروضات تحریری طور پر جمع کر ا سکتے ہیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے مکمل انکوائری کے بعد مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔