پیدائش سرٹیفکیٹ کے عوض 5ہزار روپے رشوت لیتانائب قاصد گرفتار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر زاینٹی کرپشن گوجرانوالہ رانا آفتاب حیدر نے اپنی ٹیم کے۔۔۔
ہمراہ ریڈنگ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی عتیق الرحمن سیکرٹری یونین کونسل پنڈوری کلاں وزیرآباد پے سکیل نمبر14 اور محمد اقبال نائب قاصد پے سکیل 4 کومدعی مقدمہ سے پیدائش کا ریکارڈ درست کرنے کے عوض 5 ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے خلاف مقدمہ تھانہ ہیڈ کوارٹرز اینٹی کرپشن گوجرانوالہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔