پھالیہ :گیپکو کا چوری ہو نیوالا 15 لاکھ روپے کا سامان برآ مد

پھالیہ :گیپکو کا چوری ہو نیوالا  15 لاکھ روپے کا سامان برآ مد

پھالیہ (نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس ہیڈ فقیریاں نے گیپکو کا 15 لاکھ روپے کا سامان قبضہ میں لے لیا۔۔۔

 اے ایس آئی محمد طاہر پٹرولنگ چیک پوسٹ ہیڈ فقیریاں نے دوران گشت مشکوک کار نمبر LEB-12-7112کی تلاشی لی ، بیک سیٹ اور ڈگی سے ٹرانسفارمر سامان ،مسروقہ آئل تار تانبا وزن 600 کلو گرام مالیت 15 لاکھ روپے برآمد کر لیا اور کار ڈرائیور رانا حسام سکنہ گوجرہ کے خلاف پولیس تھانہ میانہ گوندل میں مقدمہ درج کرا دیا ،ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں