حافظ آباد:ہیٹ ویو سے بچائو ،شہریوں میں او آ ر ایس تقسیم

حافظ آباد:ہیٹ ویو سے بچائو ،شہریوں میں او آ ر ایس تقسیم

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں میں مفت او آر ایس تقسیم کئے گئے اور۔۔۔

 ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے خصوصی آگاہی اور ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز،محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایات کے مطابق شہر کے بس اڈوں،مارکیٹوں،بازاروں،پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر گرمی سے بچائو کیلئے خصوصی ہدایات فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں آگا ہی مہم چلا رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ گرمی کی اس شدید لہر سے بچا ئو کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں میں مفت او آر ایس بھی تقسیم کیا گیا انکا کہنا تھا کہ شیری صبح10بجے سے سہ پر 4بجے تک بلا ضرورت سفر سے گریز کریں سخت گرمی کے ان اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب برتا جائے ،ٹھنڈی اور ہوا دار جگہوں پر رہا جائے ،ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کیا جائے ۔اگر گھروں سے نکلنا ضروری ہو تو سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں،سورج کی تپش سے محفوظ رہنے کے لیے کالاچشمہ ضرورلگائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی شخص میں سر درد،بخار، قے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں سے رجوع کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں