ترکیہ کے قونصل جنرل کا دورہ میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر)ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتوغ نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلو ژر کا دورہ کیا،۔۔۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کا شمار پاکستان کے بڑے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے ، مقامی صنعتی مصنوعات کا معیار متاثر کن ہے ، ایک چھت تلے گوجرانوالہ کی تمام بڑی صنعتوں کو نمائش کے لیے پیش کرنا احسن قدم ہے جس کے لیے بزنس سینٹر کی قیادت تعریف کی مستحق ہے ، ہمارا گوجرانوالہ آنے کا مقصد دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ دونوں ممالک میں موجود کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ ماضی قریب میں چین کے بعد ترکیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، ترکیہ دنیا کی 17 ویں اور یورپ کی 7 ویں بڑی معیشت ہے ۔ ترکیہ پاکستان میں توانائی، بینکاری، ریلوے اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے موجودہ تجارتی حجم کو 900 ملین ڈالر سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔