برساتی نالہ کیلئے توڑے تھڑوں پردوبارہ دکانیں سج گئیں
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) کالج روڈ ڈسکہ پر برساتی نالہ کی تعمیر کیلئے توڑے گئے تھڑوں پر دکانداروں نے دوبارہ سے دکانیں سجالیں۔۔۔
بعض نے تو لوہے کے شیڈ بھی بنوالیے ، چند ہفتے قبل انتظامیہ نے کالج روڈ پر برساتی نالہ کی تعمیر کیلئے آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے آگے بنے ہوئے تھڑوں کو کرین کیساتھ مسمار کردیاتھا ،کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کالج روڈ ڈسکہ پر برساتی نالہ کی تعمیر شروع نہ ہوسکی اور جن دکانداروں کے آگے سے تھڑے گرائے گئے تھے ، ان دکانداروں نے دوبارہ سے توڑے گئے تھڑوں پر دکانیں سجالیں اور بعض نے تو لوہے کے شیڈ بھی بنوالیے ہیں ،انتظامیہ توڑے گئے تھڑوں پر دکانیں اور لوہے کے شیڈ بننے کا نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی کاکرداراد اکررہی ہے ، دکانداروں کی حدود سے تجاوز کرنے کی وجہ سے کالج روڈ ڈسکہ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے ،شہریوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔