4ملزم گرفتار ،چرس آئس ، شراب برآمد
لالہ موسیٰ (نا مہ نگار) لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، چرس،آئس اور شراب برآمد،4 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق 3 منشیات فروش گرفتار کرلیے ۔جن کے قبضے سے آئس،شراب اور چرس برآمد کرلی۔گرفتارملزمان علی رضا سکنہ پرانا لالہ موسیٰ سے شراب10لیٹر، محمد سلیمان سکنہ وزیرآباد سے چرس 580گرام، سیف اﷲ سکنہ وزیرآباد سے آئس 220گرام برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس نے جواد ارشداے ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم تصور ولد محمد اسلم سکنہ سرائے عالمگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چرس 1230گرام اور رقم 5000روپے برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔