بھائی کے قتل کی مدعیہ خاتون وکیل کے گھرپر رات کو فائرنگ

بھائی کے قتل کی مدعیہ خاتون  وکیل کے گھرپر رات کو فائرنگ

تتلے عالی(نامہ نگار)قتل کے مقدمہ کی مدعیہ خاتون وکیل کے گھر پر رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے ملزمان فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ کی خاتون وکیل فائزہ فرزند جوکہ اپنے بھائی کے قتل کے مقدمہ کی مدعیہ ہے ،گزشتہ شب اپنے خاوند عمران کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب گلی میں اندھا دھند فائرنگ ہوئی،باہر نکل کر دیکھا تو دروازے اور دیواروں پر گولیوں کے نشان تھے ۔پولیس نے خاتون وکیل کی رپورٹ پر6نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں