محرم میں ادارے بھرپور ذمہ داریاں اداکریں :اے سی

محرم میں ادارے بھرپور ذمہ داریاں اداکریں :اے سی

علی پور چٹھہ،وزیر آ باد (تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ میں محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس۔۔۔

 تمام روٹس کا جائزہ لیا۔میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے کی۔اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران انجمن سادات سادھورا کے صدر سید وقار حسین زیدی، سید مستجاب حسین زیدی اور نمائندگان نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس اور عزاداروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مؤثر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے خاص طور پر جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی کا مناسب بندوبست، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، نکاسی آب کی بہتری، تجاوزات کا خاتمہ جیسے اہم نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں