نوشہرہ ورکاں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت نے نو شہرہ ورکاں کیلئے صوبائی بجٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کر دئیے ۔۔۔
متعدد سڑکیں ،ماڈرن ویلج، ہسپتال اپ گریڈیشن سمیت بڑے منصوبے مکمل کئے جائینگے ،ایم این اے اظہر قیوم نا ہرا اور ایم پی اے عرفان بشیر گجر کی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کر لئے ، سب سے بڑا منصوبہ 66 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ اعوان چوک سے خانقاہ ڈوگراں تک تعمیر ہوگا،یہ شاہراہ چک چودھری، جاگووالہ، نٹھر کے ، دھوندیانوالہ سے گزرتی ہوئی خانقاہ ڈوگراں موٹروے انٹرچینج سے منسلک کی جائیگی اس میگا منصوبے پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی، پہلے فیز کیلئے ایک ارب 52 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے ۔75 کروڑ روپے کی لاگت سے چبہ سندھواں تا مدن چک براستہ اولکھ بھائیکے ،گودھا اور کوٹ کیشو 16 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی،28 کروڑ روپے سے کڑیال کلاں سے مختلف ڈیروں تک کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی،55 کروڑ روپے سے پانچ مختلف لنک روڈز تعمیر کیے جائیں گے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے حلقہ میں 8 ماڈرن ویلج قائم کئے جائیں گے ،حلقہ پی پی 69 کی تمام یونین کونسلوں بشمول سٹی نوشہرہ ورکاں میں ایک ارب 20کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے ، تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں کی اپ گریڈیشن بھی پیکج کا حصہ ہے ، نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس میں ساڑھے سات کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کے جمنیزیم کا اضافہ کیا جائیگا ۔