حافظ قرآن نوجوان کاتین یوم گزر نے پر بھی سراغ نہ مل سکا

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)حافظ قرآن نوجوان کاتین یوم گزر نے پر بھی سراغ نہ مل سکا۔ الفلاح کالونی کھڈیاں کے ملک ارشد کا حافظ قرآن بیٹا 18 سالہ معروف سبحانی جو گنڈا سنگھ والا کے قریب گاؤں کھریپڑ دینی مدرسے کا طالبعلم ہے۔۔۔
16 جون پیر کو گھر سے مدرسہ گیا مگر مدرسہ نہ پہنچا اور نہ ہی گھر واپس آیا اہلخانہ کو سخت تشویش میں مبتلا ہیں ، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔