سپیکر پنجاب اسمبلی کاچچا بھتیجا کے قتل پر ورثا سے اظہار افسوس

 سپیکر پنجاب اسمبلی کاچچا بھتیجا کے  قتل پر ورثا سے اظہار افسوس

کھڈیاں خاص(نمائندہ د)سپیکر پنجاب اسمبلی چچا بھتیجا مقتولین کے گھر پہنچ گئے ، ورثا سے اظہار افسوس کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے گاؤں داؤکے کلاں میں پرانی دشمنی پر قتل ہونے والے۔۔۔

چچا ڈاکٹر اصغر اور اسکے بھتیجے وقاص کے لواحقین سے ملاقات پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پولیس کو ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر انکے ملک تیمور خاں، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض خان بھی انکے ہمراہ تھے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں مرالی ہٹھاڑ بھی گئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈور کے سسر،سابق چیئرمین سردار فاروق اکبر ڈوگر کے چچا اور پروفیسر حاجی محمد ڈوگر کے بھائی سردار اصغر ڈوگر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں