گوجرانوالہ میں گرائونڈز کی کوئی کمی نہیں :کمشنر

گوجرانوالہ میں گرائونڈز کی کوئی کمی نہیں :کمشنر

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گوجرانوالہ میں ہونے والا پہلا کمشنر سکواش کپ 2025 لقمان فیصل نے جیت لیا۔۔۔

 دوسرے نمبر پر فواد شیرازی رہے ، مقابلوں میں ضلع بھر سے 32 لڑکوں نے حصہ لیا ۔ مقابلوں کا انعقاد گوجرانوالہ جمخانہ میں ہوا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے ۔ مقابلوں میں انڈر 19 کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ دن بھر جاری رہنے والے دلچسپ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ فائنل لقمان فیصل اور فواد شیرازی کے درمیان کھیلا گیا جو لقمان فیصل نے جیت لیا ۔ گوجرانوالہ میں سکوائش مقابلوں کا انعقاد 27 سال بعد ہوا جسے کھلاڑیوں نے خوب سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے ایونٹس جاری رکھنے کا مطالبہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے یہی کھلاڑی مستقبل میں بھی بہترین کھیل پیش کرکے پاکستان نمائندگی کریں گے ،گوجرانوالہ میں ہر طرح کے گرائونڈز موجود ہیں اور کھیلوں کی سہولیات کی کوئی کمی نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت سکواش سمیت ہر طرح کی کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کشنر نے فائنل جیتنے والے کھلاڑی کو 75 اور رنر اپ کو 50 ہزار روپے کیش پرائز دئیے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں