وزیرآباد:غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کے خلاف کارروائی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین نیکو کارہ کا مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کے خلاف ایکشن،ری فلنگ شاپس سیل کر دیں ۔
اسسٹنٹ کمشنرمیاں مراد حسین نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر دلدار وڑائچ دیگر عملہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس سیل کردیں جبکہ گیس ری فلنگ کرنے والے تین ملزموں کلیم اللہ،محمد عباس چیمہ ایک کس نامعلوم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک کاروبار کو جاری رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر سختی سے نپٹا جائے گا ۔