قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداﷲ شفیق نے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداﷲ  شفیق نے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداﷲ شفیق نے پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔

اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے انہیں اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔عبداﷲ شفیق نے ڈی پی او کی قیادت میں پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا اور پولیس کے سفیر کے طور پر کام کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے سٹار بلے باز کو سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں