کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار ) چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ کوٹلی گل محمد کے محمد وارث کی موٹر سائیکل نامعلوم چور سٹی چوک سے چوری کرکے لے گئے ۔
مرزا پور کے زاہد سہیل کے کھیتوں سے نا معلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ۔ٹبہ محمد نگر کے مزمل شہباز کی موٹر سائیکل نواحی گاؤں چنڈالی سے چوری ہوگئی۔سادھوکی کے قریب فرحان لطیف کی فیکٹری سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کا دھاگہ چوری کرکے لے گئے ۔گھنیا کے عبدالستار کی کار نامعلوم چور لے گئے ۔حبیب پورہ کے مبین حیدر کی 5مرغیاں چوری ہوگئیں جبکہ موضع مہیساں سے رانا فاروق کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی دو موٹر یں چوری کرکے لے گئے ۔