سوشل میڈیا کے ذریعے امن اور انسانی حقوق اجا گر کرنے بارے سیمینار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چھائوں فائونڈیشن اور کرسچن سٹڈی کے اشتراک سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے امن اور انسانی حقوق کو عام کرنے کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں ٹرینر ثمینہ عرفان،وجاہت بتول، باسر نیئر،ندا فیروز نے نوجوانوں کو امن اور انسانی حقوق کے حوالے سے بریف کیا ،اس حوالے سے ثمینہ عرفان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے امن او ر انسانی حقوق کو عام کرنا ایک موثر طریقہ کار ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد کی وسیع پیمانے پر رسائی اور معلومات کی فوری ترسیل کی صلاحیت کی وجہ سے یہ پلیٹ فارم انسانی حقوق کی تعلیم اوربیداری پھیلانے کیلئے بہترین ہیں۔ باسر نیئر نے ورکشاپ میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی بیداری کیلئے مہمات چلائیں ۔