بھارت جنگ کیساتھ سفارتی محاذ پر بھی ہار گیا :خرم دستگیر

بھارت جنگ کیساتھ سفارتی محاذ پر بھی ہار گیا :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سابق وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس پر ہمیں فخر ہے۔

جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے لیکن بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا اور ہم نے یہ جنگ بھی جیتی۔پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت ہار گیا،پاکستان ہر میدان میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے ،پاکستان کیلئے مسئلہ کشمیر بہت اہم رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا ۔پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کرنے پر شہریوں اور مسلم لیگی کارکنوں نے سابق وزیر انجئینر خرم دستگیر خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں