سیالکوٹ:غیر تسلی بخش کارکردگی، ناقص تفتیش پر پولیس اہلکاروں کو سزائیں

سیالکوٹ:غیر تسلی بخش کارکردگی، ناقص  تفتیش پر پولیس اہلکاروں کو سزائیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس میں احتساب کا اعمل جاری ہے۔

 ڈی پی او دفتر میں 95 ملازمین کا اردل روم منعقد ہوا۔ڈی پی او نے غیر تسلی بخش کارکردگی، ناقص تفتیش، غیر حاضری و دیگر محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کو سروس ضبطی، سنشور اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائیں جبکہ معمولی غفلت کے مرتکب ملازمین کو وارننگ جاری کی گئی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا بہترین نظام موجود ہے اچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا جبکہ محکمہ کو بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں