ایکٹ کی خلاف ورزی ، 2کرائے دار گرفتار، مالک فرار

 ایکٹ کی خلاف ورزی ، 2کرائے دار گرفتار، مالک فرار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی، دو کرائے دار گرفتار، مالکان فرار ۔تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے محلہ چاند کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو کرائے دار فیصل اور۔۔۔

 ایوب کو پولیس سٹیشن میں رجسٹریشن نہ کرانے پر گرفتار کر لیا ،مالکان مکان شہباز اور عمیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ، اس موقع پر انسپکٹر غازی شاہد محمود ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے بتایا کہ اکثر دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کرائے کے مکانات لیکر اپنی مذموم کارروائیاں کرتے ہیں ،اس لئے حکومت نے ہر کرائے دار کا تھانہ میں اندراج کو لازم قرار دیا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ، شہری اپنے اردگرد ہر نئے کرائے دار کی اطلاع فوری طور پر پولیس سٹیشن میں کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں