بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان قر بان کر دی :پیپلز پارٹی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو عالم اسلام کی عظیم لیڈر اور محب وطن سیاستدان تھیں۔
انہوں نے ملک جمہوریت اور عوام کے حقوق اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ٹکٹ ہولڈر این اے 78 طارق محمود مغل پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر رہنما بائو ایوب مہر، ٹکٹ ہولڈر این اے 81 نوشہرہ ورکاں مالک ورک ایڈووکیٹ ،ٹکٹ ہولڈراین اے 80 گوجرانوالہ ڈاکٹر عمران رحمانی ٹکٹ ہولڈر پی پی 66 علی اصغر ورک ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا حنیف پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے نائب صدر افضال انقلابی امیدوار صوبائی اسمبلی 36 وزیر آباد محمد آصف چیمہ نائب صدر پیپلز پارٹی تحصیل وزیرآباد احمد علی چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔