تتلے عالی:سینکڑوں عمارتیں بجلی کے مین تاروں تلے تعمیر

تتلے عالی:سینکڑوں عمارتیں بجلی کے مین تاروں تلے تعمیر

تتلے عالی(نامہ نگار )سینکڑوں کمرشل ورہائشی عمارتیں بجلی کے مین تاروں کے نیچے تعمیر ہوگئیں۔۔

 ،گلی محلوں اور کاروباری مراکز میں لٹکتے تار مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں کمرشل اور رہائشی عمارتیں ہیوی ٹرانسمیشن کے نیچے تعمیرہیں ، نئی رہائشی سکیموں میں دکانیں،کارخانے ،رہائشی عمارتیں تعمیر ہو گئی ہیں جبکہ ان مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں بجلی کے کھمبے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ہیوی ٹرانسمیشن لائنوں کے گزرنے سے حادثات میں 5افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ گلی محلوں کاروباری مراکز میں تار بھی مکینوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں،گیپکو حکام کو شکایات کے باوجود ٹرانسمیشن لائن اور پول محفوظ مقام پر منتقل ہو سکے اور نہ ہی لٹکتے تاروں کی درستگی کی جا سکی جس کی وجہ سے شدید گرمی میں ہیوی ٹرانسمیشن ٹوٹنے سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں