عینکیں فروخت کرنیوالا نوجوان پائوں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)عینکیں فروخت کرنے والا نوجوان پائوں پھسلنے سے چھچھر والی نہر میں گر کر ڈوب گیا ،۔۔
ریسکیو کے غوطہ خوروں کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جو اندھیرے کے باعث آج صبح تک روک دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شیرانوالہ باغ کا رہائشی 20 سالہ عبداللہ پانی کی بوتل پکڑنے کیلئے نہر کی سیڑھیوں پر گیا جہاں پا ئوں پھسلنے سے وہ نہر میں گر کر ڈوب گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے آج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔