ڈپٹی کمشنر اور سٹی پو لیس آ فیسر کا جلوسوں کے روٹس کا معائنہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم کا عاشورہ محرم الحرام کے ۔۔
دوران جلوسوں کے روٹس، مجالس، امام بارگاہوں درہ سجاد چک جگنہ، حیدری روڈ، کھیالی دروازہ، گلستان معرفت کالج روڈ، باغیچی چوک کا دورہ، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)اقرا مبین، ایم ڈی واسا فیصل شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ ،سول ڈیفنس، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں اورمجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ داخلی وخارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے ۔