وزیرآباد:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، حبس سے شہری نڈھال

وزیرآباد:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، حبس سے شہری نڈھال

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حبس اور گرمی میں عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ۔۔

 وزیرآباد شہر میں دوروز سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سارا دن اور رات میں بجلی کی سپلائی بند ہونے سے شہریوں کا برا حال ہوگیا دوروز سے بجلی نہ ہونے سے گیپکو کولوگوں کی بد دعائیں، شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک سمیت صحت کے دیگر مسائل لاحق ہو رہے ہیں، مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے ۔شدید گرمی کے باوجود بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے اور آئے روز کے پرمٹ سے بھی لوگ تنگ آگئے ، وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے برقی آ لات جل گئے ہیں ۔ شہریوں نے گیپکو حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں