ڈپٹی کمشنر اور اے سی وزیر آباد کا زیر تعمیر ڈی پی ایس کا دورہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکوکارہ کے۔۔
ہمراہ ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر ڈی پی ایس سکول کا دورہ کیا ،تعمیراتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ کنٹریکٹر اور افسر وں کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکول کی یہ بلڈنگ انتہائی شاندار اور باوقار ہے جسے جلد مکمل کر کے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔