شادی تقریب میں بیٹے کا والدہ ، بہن ، مہمانوں پر تشدد

شادی تقریب میں بیٹے کا والدہ ، بہن ، مہمانوں پر تشدد

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )شادی کی تقریب میں جھگڑا، بیٹے نے ساتھیوں سے ملکر والدہ، بہن اور مہمانوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔

بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں منگوکی میں شادی کے دوران گھر اس وقت میدان جنگ بن گیا جب چھوٹے بھائی علی حمزہ کی شادی کی تقریب کے دوران بڑے بھائی علی حیدر کا مہمانوں سے جھگڑا ہو گیاجو چند لمحوں میں پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا،علی حیدر نے معمولی تکرار کے بعد اپنے ساتھیوں زین علی، گلزار، محسن، ثمران وغیرہ کے ہمراہ ڈنڈوں سے اپنی والدہ، بہن اور تقریب میں موجود مہمانوں احمد حسن، سجاد قریشی اور دیگر افراد پر حملہ کر دیاحملے کے دوران خواتین کے کپڑے پھاڑ د ئیے گئے جبکہ مہمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں بیٹے علی حیدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں