حافظ آباد:ایران پر امریکی حملہ ، جماعت اسلامی کا احتجاج

حافظ آباد:ایران پر امریکی حملہ ، جماعت اسلامی کا احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایران پر امریکی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔۔

جو علی پورروڈ سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت علی پھلروان ، صوبائی رکن شوری امان اﷲچٹھہ ودیگر نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردبن چکا ہے جسکا جہاں دل چاہتا ہے وہ جارحیت پر اتر آتا ہے ۔ ان حالات میں مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحادپیداکرکے امریکہ کی اس بدمعاشی کے خلاف سینہ سپر ہونا چا ہیے ۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تراختلافات کو فراموش کرکے کفراور امریکہ کی بڑھتی یلغار کے خلاف متحد ہوں۔ اس موقع پر شرکا نے اسرائیل کی غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر بربریت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں