گیپکو چیف کی کل دن 11 بجے آ ن لائن کچہری
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب کل گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں دن 11بجے آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے ۔
اس موقع پرچیف ایگزیکٹو گیپکوفیس بُک پربراہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں گے اور اُن کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کریں گے ۔