اے سی وزیر آ باد ، سی ای او صفائی کمپنی کا مختلف علاقو ں کا دورہ

اے سی وزیر آ باد ، سی ای او صفائی  کمپنی کا مختلف علاقو ں کا دورہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتا کا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکوکارہ کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا وزٹ ،صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔

 آپریشنل منیجر شاہد خان نے مختلف مقامات کا وزٹ کرایا اور صفائی سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی اس موقع پر شاہد عباس جوتا نے جلوسوں کے متعین راستوں پر صفائی کی صورتحال اور سینٹری ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل تمام روٹس پر مکمل صفائی، نکاسی آب اور ویسٹ کلیکشن کا عمل یقینی بنایا جائے تا کہ عزاداروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں