سیالکوٹ:ہولی پر 70 ہندو خاندانوں میں مالی امداد تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی پر مالی امداد ، اقلیتی کمیونٹی کیلئے تاریخی معاشی پیکیج، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی۔۔۔
خصوصی ہدایت پر اقلیتی امور کے معاشی منصوبے کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 70 ہندو خاندانوں میں ہولی تہوار کے موقع پر 15ہزار روپے فی کس مالی امداد تقسیم کی گئی۔یہ تقریب رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام کے رابطہ دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ہندو کمیونٹی کے مقامی عمائدین سائیں اداس، شادی لال و دیگر شریک ہوئے ۔